پریانکا چوپڑا کے ہالی ووڈ ڈرامہ ’’کوانٹیکو ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Quantico

Quantico

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہالی ووڈ ڈرامہ ’’کوانٹیکو ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ سابق مس ورلڈ ایف بی آئی ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ کی دیسی گرل اب ہالی ووڈ میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر امریکی ڈرامہ ’’کوانٹیکو ‘‘ کا ٹریلر جاری ہونے کی خبر دی۔

پریانکا ’’کوانٹیکو ‘‘میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایف بی آئی ٹرینی کا کردار کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ ہالی ووڈ میں اپنی انٹری سے کچھ نروس ہیں۔