پریانکا چوپڑا نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیدیا

 Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کر لیں گی۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک عورت ہونے کے ناتے وہ بھی شادی کرنا چاہتی ہیں اور یہ اسی وقت ہو گی جب اس کا درست وقت آئے گا۔

اپنے ہونیوالے جیون ساتھی کے متعلق سوال پر پریانکا کا کہناتھا کہ میں جلد ہی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتی ہوں اور میرے شوہر میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ مجھے ہر وقت خوش رکھ سکے۔