پریانکا چوپڑا پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ایک انٹریٹنر ہوں اور انٹرٹیمنٹ کے لئے اچھی فلمیں کرتی ہوں۔

اگر کوئی کردار اور کہانی پسند آئی تو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ضرور کام کروں گی۔ پاک بھارت تعلقات پر فنکاروں کے کردار کے حوالے سے پریانکا چوپڑا سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر ملکوں کو قریب لانے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی۔

ملکوں کو جوڑنے کا کام حکومت اور عوام کا ہے۔