پریانکا چوپڑا کے سماجی ویب سائیٹ پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سماجی میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی۔

اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا سماجی رابطے پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پریانکا ٹویٹر پر ایک کروڑ مداح بنانے والی بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں۔ اداکارہ ان دنوں پرکاش جھا کی فلم گنگا جل ٹو میں فوجی کا کردار نبھانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔