پریانکا نے سماجی خدمات پر “مدرٹریسا میموریل ایوارڈ” اپنے نام کر لیا

Paranka Chopra

Paranka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) پریانکا چوپڑا کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں “مدرٹریسا میموریل ایوارڈ” سے نواز دیا گیا۔ نامور بالی ووڈ اداکارہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

پریانکا چوپڑا چند ماہ قبل اردن میں مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہی تھیں۔ پریانکا کو دیگر سماجی خدمات اور شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کرنے کے اعتراف میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے تاہم ان کی جگہ ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت مدھو چوپڑا کا کہنا تھا بحیثیت ماں انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، پریانکا بہت رحم دل ہے اور بچپن میں وہ مدرٹریسا سے بہت زیادہ متاثر تھی۔ مجھے یقین ہے پریانکا یہ ایوارڈ حاصل کر کے بہت شکر گزار ہو گی۔