مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کا ملک وقوم سے مخلص ہونا ضروری ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے قوم سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ملک میں مہنگائی بے روز گاری ، لوڈشیڈنگ کے اضافے نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی کے واقعات میں عوام کی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلاتفریق کاروائیوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، ایکشن پلان کے تحت مدارس کی چھان بین میں ثابت ہوچکا ہے کہ کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کا ملک وقوم سے مخلص ہونا ضروری ، حکمران مفاد پرستی کی سیاست میں مصروف ہیں ملکی ہر حکمران نے اپنے دور اقتدار میں خزانے کو نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج قوم کو آئی ایم ایف کے قرض کی صورت میں بھگتنا پڑھ رہاہے ،انہوں نے کہاکہ پانام لیکس کے انکشاف پر تحقیقات کرکے قوم کے سامنے لایا جائے ، کرپشن کے خاتمے کے بغیر مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ڈکٹیٹر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج غیر کی جنگ ہم پر مسلط کرلی گئی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں ،فوجی جوانوں کی قربانی ہم دے چکے ہیں اور قوم کو دہشت گردی کا سامنا ہے تودوسری جانب مہنگائی ،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان حال دیکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوقوم نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کرکے ماضی کی غلطیوں کے ازالے کا موقع دیا مگر وہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اہل مدارس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف فلاحی اور دینی ادارے ہیں جن کا کام تعلیم وتعلم ہے، ایسے فلاحی اداروں کو دہشت گردی سے جوڑنے والے حقائق اور حالات سے بے خبرہے ، قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس کی چھان بین میں ثابت ہوچکا ہے کہ کوئی بھی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے ہم حکومت سے بارہا کہتے ہیں کہ کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کومنظر عام پر لایاجائے وفاق المدارس ، اتحاد تنظیمات مدارس اس کیخلاف کاروائی کرے گی ، انہوں نے کہاکہ بعض لادین قوتیں مدارس کو حدف تنقید بناکر مدارس کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھرانے کی کوشش کرتی ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔