پیداوار میں کمی سے کپاس کی امپورٹ پر انحصار بڑھ گیا

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کاٹن جنرز کے مطابق ملک میں خراب بیجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں مالی سال کپاس کی پیداورا میں 35 فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔

مقامی طلب اور گزشتہ سال کے مقابلے 50 لاکھ گانٹھوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اب امپورٹ پر دارومدار بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سیزن بھی اگر حکومت نے معیاری بیجوں کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹںے کے اقدامات نہیں لیے تو کپاس کی پیداوار کا ہدف کرنا مشکل ہو جائے گا۔

رواں مالی سال کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے سے مجموعی قومی پیداوار بُری طرح متاثر ہوئی۔