پروفیسر عبداللہ ملاح اور دیگر کی بدین میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پریس کانفرنس

Kamal Khan Chang

Kamal Khan Chang

بدین (عمران عباس) بدین کے ایم این اے اور پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر کمال خان چانگ، ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن، چند روز قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تاجر تاج محمدملاح، امتیاز میمن، شاہنواز زرگر، پروفیسر عبداللہ ملاح اور دیگر کی بدین میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پریس کانفرنس۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو تین دن کے اندر گرفتار کرنے کا الٹیمٹم تفصیلات کے مطابق بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کی جانب سے تاجر تاج محمد ملاح اور امتیاز میمن کے دکانوں کو بند کروانے کے بعد بدین ماڈل تھانے کا گھیراؤ کرکے ڈی ایس پی کے ساتھ تلخ کلامی کرنے کے بعد بدین شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ایم این اے کمال خان چانگ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے عظیم ہاؤس پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا شہر کا غنڈہ ہے جس نے شہر کے معززین سے بدتمیزی کرکے ان کے دکان بندکرائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں ایم این اے فہمیدا مرزا اور ان کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزا کی پوزیشن واضع ہوجائیگی پیپلز پارٹی یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری نادر خواجہ نے کہا کہ یوتھ کے نوجوان بدین کے بیوپاریوں کی حفاظت کرینگے اور آج سے بدین میں جہاں بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا پوسٹر یا پینا فلیکش دکھا اسے پھاڑ دیا جائے گا۔