پروفیسر ذکریہ بٹ کی جانب سے شرپسند عناصر کی جانب سے حملہ کی شدید مذمت

Asif Masood

Asif Masood

لیوٹن برطانیہ (پ۔ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے علامہ اقبال پوسٹ گریجوئیٹ کالج کوٹلی کے پروفیسر ذکریہ بٹ کی جانب سے طلباء کو کالج کی حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے منع کرنے پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کالج انتظامیہ پروفیسر زکریہ بٹ پر ہونے والے حملہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان شر پسند عناصر کے ساتھ شامل طلباء کا فوری طور پر کالج میں داخلہ بند کرے اور اس میں ملوث طلباء پر آزاد کشمیر بھر میں پابندی عائد کروائی جائے تا کہ یہ آزاد کشمیر کے کسی بھی کالج میں داخلہ نہ لے سکیں۔

جن طلباء کو اپنے استاد جس کی حیثیت روحانی والد کی ہے کی قدر و منزلت کا ہی علم نہ ہو انہوں کا تعلیمی اداروں کا ماحول خراب ہی کرنا ہے اور معاشرے میں سوائے شر ہی پھیلانہ ہے اس قسم کے طلباء کسی بھی قسم کی معافی کے ہر گز مستحق نہیں۔