پروفیسر وحید الدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہے: زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور (04 مئی 2015) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہا ہے کہ پروفیسر وحید الرحمان کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ سندھ گورنمنٹ اساتذہ اور طلبہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

اساتذہ اپنے تحفظ کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جمعیت جامعہ کراچی کے اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔حکومت اساتذہ کو اسلحے کی تربیت دے کر اپنی ذمہ داریوں سے خلاصی حاصل کر رہی ہے۔

وی آئی پیز کے پرٹوکول کے کی بجائے قوم کے محسنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اورجے آئی ٹی تشکیل دے اورقاتلوں کے پس پردہ عناصر کو بھی گرفتارکیا جائے۔ زبیر حفیظ کا مزید کہناتھا کہ تعلیمی اداروں میںسیکورٹی کی مخدوش صورت حال کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔