دیوار مہربانی پروجیکٹ کے لئے جہلم فورم کی جانب سے باقائدہ کولیکشن کا آغاز

Jhelum Forum

Jhelum Forum

مانچسٹر (نوید چوھان) دُکھی انسانیت کی خدمت اور غریب عوام کی مدد کے لئے جہلم فورم کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کئے گئے دیوار مہربانی پراجیکٹ کی کولیکشن کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

جہلم فورم کے عہدے داران جن میں چیف آرگنائزر الیاس گوندل،الیکشن کمیشن اور مجلس عاملہ کے رکن چوھدری عبدالرفیق اور گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر چوھدری انور یعقوب نے نیلسن کی ممتاز سماجی شخصیت شاہد کھوکھر سے ملاقات کی اور دیوار مہربانی پروجیکٹ کے لئے جمع شدہ کپڑے اکھٹے کئے۔

شاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا نہ صرف ہمارا مذہب سکھاتا ہے بلکہ جہلم فورم کے منشور میں بھی یہ شامل ہے اور یہ خالصتاً خدمت کے جذبے سے شروع کیا جانے والا یہ پراجیکٹ ہے۔

الیاس گوندل اور چوھدری عبدالرفیق کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ میں دی جانی والی چیزوں کو مستحق افراد تک پہنچانے کہ ذمہ داری ہماری ہے۔

Jhelum Forum

Jhelum Forum

ملاقات میں بلیک برن اور دیگر شہروں کی تنظیم سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مانچسٹر کی خالی نشستوں پر اکیس جنوری کو انتخابات پر اتفاق کیا گیا۔ چوھدری انور یعقوب نے برطانیہ بھر سے جہلم فورم کے اس پراجیکٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر کولیکشن کرنے کی ذمہ داری کی ہے۔ دیوار مہربانی کی پہلی شپ منٹ اگلے ہفتے پاکستان بھجوائی جا رہی ہے۔