وعدہ کرتا ہوں ماں اور نانا کی طرح سیاست کروں گا: بلاول بھٹو

 Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کو کراچی کا خیال آ ہی گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے مدد مانگ لی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لیاری میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے شہر کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کا وعدہ کر لیا۔

عوامی اجتماع سے ایک وعدہ اور بھی کیا گیا۔ بلاول کہنے لگے وعدہ کرتا ہوں ماں اور نانا کی طرح سیاست کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھوپ دیا گیا اور سٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشتگردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کرینگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے۔