فروغ تعلیم کیلئے حکومت کے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں : حاجی ملک ریاض

Haji Malik Riaz MNA

Haji Malik Riaz MNA

لاہور : ممبر قومی اسمبلی این اے 118حاجی ملک محمد ریاض نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ اور وطن عزیز پاکستان کا مستقبل مزید روشن کرنے کیلئے حکومت کے جانب سے کئے جانیوالے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اس نیک مشن کو پروان چڑھانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبرصوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے ہمراہ شاہدرہ کے گورنمنٹ ایم پی ای ہائی سکول میں 1کروڑ 48لاکھ روپے کی لاگت سے جبکہ گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول رسول پارک شاہدرہ میں 1کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کئے جانیوالے 3منزلہ عمارت پر مشتمل نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، حاجی ملک محمد ریا ض کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مستقبل کو مزید مستحکم اور روشن بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے جس کی بدولت انشاء اللہ بہت جلد پڑھا لکھا پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ این اے8 11 میںہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے تمام سکولز و کالجز اور رہائشی علاقے کی ترقی کیلئے بلا تفریق خدمات سرانجام دی جارہی ہیںاور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے عوام کے ساتھ کئے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جارہاہے ، پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں ملک وقوم کی عملی خدمت کا نام ہے ، آج الحمد اللہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جووزیراعظم میا ں محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کاملک و قوم سے بے لوث محبت اور عملی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

na118.pmln@gmail.com