ملک کی ترقی کے ساتھ عمران خان کی تکلیف بھی بڑھ رہی ہے، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے وہ کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر عمران خان کی تکلیف دیکھنے لائق ہے جب کہ ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی تکلیف بھی بڑھ رہی ہے۔