میری جائیداد کو بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم کیا جائے: امیتابھ بچن نے وصیت کر دی

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن صنفی مساوات پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور گاہے بگاہے اس کا پرچار بھی کرتے رہتے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی وصیت کی ہے جس نے ان کی عزت اور بڑھا دی ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں یہ اہم اعلان کیا ہے کہ میرے مرنے کے بعد تمام جائیداد کو بیٹے ابھیشیک بچین اور بیٹی شویتا نندا میں برابر تقسیم کیا جائے۔

امیتابھ بچن کے اس اعلان کو سوشل میڈیا صارفین بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔