رسول اللہ نے امت کو تاکید کی کہ تاک راتوں میں شب قدر کو تلاش کیا جائے، نبیل مصطفائی

Lailatul Qadr

Lailatul Qadr

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے لئے باعث مسرت اور خوشی کا موقع ہے جنہوں نے رمضان کو ان تقاضوں کے مطابق گزارا جیسے رمضان گزارنے کا حکم ہے اور ان لوگوں کے لئے سخت وعید ہے جنہوں نے رمضان کو بے شرمی و بے حیائی، لوٹ مار، بد نگاہی، جھوت، غیبت اور چغلی میں گزار دیا یا پھر شب و روز ٹی وی اور فلم دیکھتے دیکھتے ہوئے گزاردیا۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا تھا عید تو اس دن ہوگی جب وہ دنیا سے ایمان سلامت لے کر چلے جائیں گے، لیکن آج ہمارا ایمان اتنا کمزور ہو چکا ہے کہ اب ہم میں نیکی اور بدی کے جذبات میں فرق کرنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے، بزم طلبہ ملیر اور انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کی مشترکہ کاوش سے منعقد ہونے یوتھ اویرنیس کورس کے ایک تربیتی لیکچر سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ رسول اللہ ۖ نے امت کو تاکید کی کہ تاک راتوں میں شب قدر کو تلاش کیا جائے۔

ستائسویں شب قرآن پاک نازل کیا گیا اور اسی رات مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا، بزم طلبہ ملیر اور انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کی مشترکہ کاوش سے منعقد ہونے یوتھ اویرنیس کورس کے ایک تربیتی لیکچر سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفتی بدرالدین نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے رمضان سب سے بڑا انعام اور اللہ کی رحمتیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

جس نے رمضان کے روزے تقویٰ اور پرہیزگاری کے ساتھ رکھے تو اللہ اسے اپنی رحمت سے جنت بخش دیتا ہے، بزم طلبہ ملیر اور انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کی مشترکہ کاوش سے منعقد ہونے یوتھ اویرنیس کورس کے ایک تربیتی لیکچر سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نعمان کریم انصاری نے کہا کہ رمضان کا گزرجانا عاشقوں کے لئے فراق اور غم کا سبب بنتا ہے۔

رمضان جب آنے لگتا ہے تو رمضان کے عاشق خوش ہوجاتے ہیں اور جب چلا جاتا ہے تو عاشق رمضان کو یاد کر کے روتے رہتے ہیں،میزبان پروگرام اور انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہاکہ رمضان المبارک نے امت مسلمہ کو تہذیب و ثقافت کے ایک خاص پیرائے باندھ دیا تھا، اتحاد و ینگانیت کی ایسی مثال کسی دوسرے مذہب میں موجود نہیں ہے۔

تاک راتوں میں منعقد ہونے والے تربیتی لیکچرز سے حافظ عمران مدنی، سید صہیب قادری ، وقاص صدیقی نورانی، احمد رضا نورانی اور دیگر طلبہ رہنمائوں نے بھی خطابات کئے۔