پیغمبراسلام کی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے، رانی مکھر جی

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے متعلق مطالعہ شروع کردیا جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ جہاں تک میں نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور ان کے کردار سے متعلق مطالعہ کیا ہے تو میں نے انہیں انسانی تاریخ کا سب سے عظیم انسان پایا ہے اوران کی زندگی تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

رانی مکھرجی کی جانب سے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق ٹوئٹ کئے جانے پران کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے پوچھنا شروع کردیا جس پرجوابی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کیوں کی توانہیں بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے اعلی کرداراورخوبیوں کی بدولت میں نے انہیں ایک اچھا انسان پایا ہے۔