رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم معجزہ بن کر تشریف لائے۔ عبد العزیز طاہر

Hazrat Mohammad PBUH

Hazrat Mohammad PBUH

لیہ : محلہ منظور آباد میں رانا محمد اسلم کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم معجزہ بن کرتشریف لائے۔

محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت پیرسیّد سبط الحسنین شاہ گیلانی نے کی ۔پیرخالدسراجوی، محمدطارق عطاری،محمدصدیق چشتی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کوکوئی نہ کوئی معجزہ عطاء کیا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کوید بیضا کامعجزہ عطاء کیا۔کسی نبی کوکوئی معجزہ توکسی نبی کوکوئی معجزہ عطاء کیا۔ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم معجزہ بن کرتشریف لائے۔چانددوٹکڑے کردیا، غروب ہونے والا سورج عصر کے وقت تک واپس آیا۔

درخت پیغام سن کرقدموںمیں حاضرہوا،کنکریوںنے کلمہ سنایا ۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔