پیغمبر اسلام اور بزرگان دین کی تعلیمات دنیا کے لئے مشعل راہ ہے، پیر سید محی الدین

Sayeed Mahiuddin Mehboob

Sayeed Mahiuddin Mehboob

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پیغمبر اسلام اور بزرگان دین کی تعلیمات دنیا کے لئے مشعل راہ ہے دنیا میں قیام امن افر اتفری کے خا تمے اور رواداری کے فر وغ کے لئے تعلیمات پر عمل کرنا اشد ضروری ہے پیغمبر اسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بزرگان دین سے محبت ہی اصل ایمان ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مشائخ کو نسل کے صدر سجادہ نشین دربار عالیہ خا نقاہ محبوب آبا دابوزین پیر سید محی الد ین محبوب مد ظلہ نے گز شتہ روزبڑ ی گیا ر ہو یں شر یف کی سالا نہ محفل میلاد مصطفےۖ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خلیفہ رفیق قادری ،آفتاب احمد قادری، رانا غلام مصطفے قادری ،منظور قادری،محمد رمضان پپو قادری، عبد الغفار انصاری،رانا عبد الجبار کے علاوہ مر یدین کی ایک بڑی تعداد مو جود تھی، انہوں نے کہا کہ آج حضور نبی کریم اور بز رگان دین کی تعلیمات اور مقصدر سے دوری کی و جہ سے امت مسلمہ تنزلی کا شکار ہو ر ہی ہے اور ہر طرف اتحادو اتفاق اور یک جہتی کے فقدان کی وجہ سے مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہو رے ہیں انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے اسلام کی سر بلندی کے لئے جو قربانیاں دی وہ رہتی دنیا تک یا درکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی پوری زندگی تمام انسانیت کے لئے ایک نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے فر مودات علم و حکمت کے موتیوں سے بھرے ہوئے ہیں جنہیں اپنا کرہم اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں،انہو ں نے کہا کہ بزرگان دین آفتاب اور کھلی کتاب ہیں دین اسلام کی اشاعت و سربلند ی کے لئے انہوں نے بے حد خدمات سرانجام دی جنہیں تاریخ اسلام کا سنہری با ب ہیں جب تک دنیا قائم رہے گی آپ کی جرات و شجاعت سے دین کا بول بالا ہوتا رہیگا۔