حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کے سردار ہیں، قاری محمد اشفاق سعیدی

Crore Lal Easan Meeting

Crore Lal Easan Meeting

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کے سردار ہیں۔دوسرے ایام کی طرح ربیع الاول کے موقع پر بھی صفائی لائٹنگ اور سکیورٹی کے انتظامات کیے جائے، افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ اتنی عظیم ہستی کے پروگراموں کو ترتیب دینے کے لیے صرف دو دن پہلے اجلاس کر رہی ہے۔

ان خیالات کے اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل صدر قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز AC آفس میں بلائے گئے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، AC کروڑ تنویر یزدان، DSP ملک خالد نے کہا کہ شہر میں صفائی لائٹنگ اور فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمودپہاڑ،حاجی مختیار حسین،ڈاکٹر احسان الہٰی مخدوم قمر زمان قریشی ،TMO کروڑ ممتاز کلاچی، SHO کروڑ ملک ریاض سمیت دیگر افراد موجود تھے۔