تحفظ ناموس رسالت کی پاسداری ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے، تحریک اہلسنت پاکستان

TEHREEK E AHL E SUNNAT PAKISTAN

TEHREEK E AHL E SUNNAT PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے صدر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کی پاسداری ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے اپنے جسم میں موجود خون کا آخری قطرہ بھی تحفظ ناموس رسالت پر قربان کردیں گے۔

اللہ اور اس کے رسول کے ناموس کی حفاظت پر اپنی جان قربان کرنے والے اللہ کے نیک اور پیارے بندوں میں شمار ہوتا ہے غازی ممتاز حسین قادری شہید نے تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرکے ناقابل فراموش مثال قائم کی ہے اللہ تعالیٰ غازی ممتاز حسین قادری شہید کی قربانی کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردس میں جگہ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹائون ملیر میں تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کی پاسداری اور غازی ممتاز حسین قادری شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جامع میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے خطیب امام اکرام المصطفیٰ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علماء اکرام اور تحریک اہلست پاکستان سندھ کے ذمہ دران بھی موجود تھے سید ارشد علی کاظمی القادری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ممتاز حسین قادری نے تحفظ ناموس رسالت کی پاسداری میں اپنی جان قربان کرکے ایک مشن چھوڑا ہے جسے ہر مسلمان پورا کرنے کی آرزو اپنے دل میں رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنت پاکستان تحفظ ناموس رسالت کی پاسداری کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اللہ اور اس کے رسول کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ناموس رسالت کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر علماء اکرام نے تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان نچھاور کرنے والے غازی ممتاز حسین قادری شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔