تحفظ حقوق نسواں بل آنے کے بعد تمام مرد خوف زدہ ہیں : گورنر پنجاب

Rafiq Rajwana

Rafiq Rajwana

ملتان (جیوڈیسک) چمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خواتین کی بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے از راہ مذاق کہا کہ جب سے حقوق نسواں بل آیا ہے تب سے تمام مرد خوف زدہ ہیں اور مجھ سمیت تمام مروں کے اپنے گھروں میں تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

رفیق رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے کام میں سست روی ٹیکنیکل مسئلے کے باعث ہے تاہم اس منصوبت کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے ملکی حالات میں بہتری آئی ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور دیگر صوبائی اداروں کے دفاتر بھی جلد جنوبی پنجاب میں بنائے جائیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔