ناموس رسالت مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا، کامران سراج

Kamran Siraj Addressed

Kamran Siraj Addressed

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون گلبرگ کامران سراج نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر منظم منصوبہ بندی کے تحت سیکولراور لبرل طبقہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قانون کے خلاف سرگرم عمل ہوگیا ہے اور حکومت نے ممتاز قادری شہید کو پھانسی کی سزا دے کر امریکہ اور مغربی قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف پاکستان کے 20 کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ” نئی تاریخ رقم کرے گا اور عوام بڑی تعدادمیں اس مارچ میں شریک ہوکر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

گا علاوہ ازیں جماعت اسلامی زون دستگیر کے تحت نعمان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 16، غوثیہ مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 9، رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 14، محمدی کالونی فیڈرل بی ایریا بلاک 8، حسین آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں ”ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ” کے سلسلے میں دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے دستخطی بینرز پر دستخط کرکے ‘غلامی رسول ۖ میں، موت بھی قبول ہے’ کے نعرے کو قبول کیا۔