پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف طلبہ و طالبات سراپا احتجاج

Punjab University Student Protest

Punjab University Student Protest

لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتظایہ کے خلاف طلبہ وطالبات گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج تاحال سنوائی نہ ہو سکی جس کے نتیجے میں طلبہ و طالبات نے احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے 27اپریل کو وائس چانسلر آفس کے گھیرائو کا اعلان کر دیا۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم اسامہ نصیر نے ان کے مطالبات انتظامیہ سے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں ۔طلبہ و طالبات کا کہناتھا کہ انتظامیہ کا رویہ انتہائی نامناسب اور ناروا ہے جس کے نتیجے میں شدید غم و غصہ جنم لے رہا ہے۔

مزید برآںاسامہ نصیر کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کے مسلسل پر امن احتجاج کے باوجود انتطامیہ ٹس سے مس نہیں انتظامیہ کی اس بے حسی کو دیکھتے ہوے طلبہ و طالبات نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے27اپریل کووائس چانسلر آفس کے گھیرائو کا اعلان کیا۔