احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں ن لیگ کی منافقت پر ہے، چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

حیدرآباد (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج مشرف کے جانے کا نہیں بلکہ ن لیگ کی منافقت کا ہے۔

حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار جھوٹے نہیں ان کا بیان جھوٹا ہے۔ انہیں مشرف کا نہیں چوہدری صاحب کا بھروسہ ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ مشرف واپس آجائیں گے تو آجائیں گے۔

انہیں حیرانگی ہے کہ چوہدری صاحب وزیر داخلہ ہیں یا مشرف کے ترجمان ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کو رعایت دینا جمہوریت کی زندگی کم کرنا ہے۔