فخرانسانیت عبدالستار ایدھی نے بلا امتیاز ،رنگ و نسل مخلوق خدا کی خدمت کی۔ ایم اے تبسم

Iqbal khokhar Tabassum

Iqbal khokhar Tabassum

لاہور : فخرانسانیت عبدالستار ایدھی نے بلا امتیاز ،رنگ و نسل ، مذہب ومسالک مخلوق خدا کی خدمت کی ۔وہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے مسیحا تھے ایدھی صاحب نے خدمت انسانیت کی جو مثال قائم کر دی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہا ر انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم،صدراقبال کھوکھرنے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مقصد اور کام کو آگے بڑھانا ہے۔ ایدھی صاحب نے ساری زندگی غریبوں کی غمگساری کی اور ان کی خدمت کی۔

لوگوں کا دکھ درد بانٹا دنیا بھر میں سماجی خدمت کی اس سے اعلیٰ مثال نہیں ملتی ۔عبدالستار ایدھی اور ان کے اہل خانہ کی دہائیوں پر محیط کاوشوں کے نتیجے میں ہزاروں غریب خاندان مستفید ہوئے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے جانے سے جو خلا معاشرے میں پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کبھی پُر نہ ہو سکے ،لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد ایدھی صاحب کے ویژن کو لے کر آگے بڑھے اور جہاں تک ممکن ہواپنا کردار ادا کر سکے۔