اپنے صوبہ میں کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں،رانا ثناء

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا تھا، سرمایہ کاری آرہی تھی تو سازش کے تحت دھرنوں میں الجھا کر ایک سال ضائع کردیا گیا۔

فیصل آباد میں یونین کونسلز کے نو منتخب چیئرمینوں کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہااب اکنامک کوری ڈور کو کالا باغ کی طرح متنازع بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ پاکستان جب بھی ترقی کرتا ہمارے دشمن ہمارے ہی لوگوں کو گمراہ کر کے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ اپنے صوبہ میں کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں، اسلام آباد دھرنے کے دوران ایک صاحب کنٹینر پر کھڑے ہو کر ڈانس کررہے تھے شکر ہے تیز ہوا نہیں چلی ورنہ اڑ جاتے۔