صوبائی وزیر قانون کا بیان خلاف حقیقت اور گمراہ کن ہے، شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت ? کے حوالے سے ترمیم کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے قوم کے سامنے پیش کیا جائے اور جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جبکہ وزیر قانون زاہد حامد اور اس سلسلہ میں ان کی معاون خاص انوشہ رحمن و دیگر ذمہ داروں کو فوری برطرف کیا جائے۔ قوم مجرموں کی سزا تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت? کے حساس ترین معاملہ میں دانستہ ترمیم کی گئی ہے۔

جبکہ کوئی مسلمان عقیدہ ختم نبوت کیخلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کر سکتا بلکہ تحفظ ختم نبوت? کیلئے ہر صاحب ایمان ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منکرین ختم نبوت کی بجائے تاجدار ختم نبوت? کی غلامی اختیار کریں اور مسلمانوں کے ایمانی جذبات واحساسات مجروح کرنے سے باز آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کا بیان خلاف حقیقت، انتہائی گمراہ کن اور اغیار کی خوشنودی کیلئے ہے جس کی شدید ترین مذمت اور اس کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔