صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں اور لیاقت علی چٹھہ کا میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ

Rana Mashhood

Rana Mashhood

پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا ، انہوںنے ایمرجنسی وارڈ، آوٹ ڈور،آئی سی یو، سی سی یو، آپریشن تھیڑ ، چلڈرن وارڈ اور دیگر شعبہ بات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد تنویر بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال لاہور کے کسی بھی اچھے ہسپتال سے کم نہیںعلاقہ میںصحت کی سہولیات کے حوالے سے حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے جس سے اس علاقہ کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

انہوںنے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میںمریضوںکی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈاکٹرز و طبی عملہ کی تعداد میں اضافہ کے لئے سمری مرتب کریں۔ انہوںنے ہسپتال میں مریضوںکے لئے انتظار گاہ کی سہولت بہتر بنانے، پرچی کا سسٹم آسان بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہسپتال میں نو مختلف شعبہ جات کے سپشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال میں روزانہ 1500تک مریض آرہے ہیں ، وارڈز میں داخل مریضوںکو علاج کے ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال میں آئی سی یو، سی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔