صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے ہمیشہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی، ملک اشتیاق اعوان

Miani ADA

Miani ADA

میانی اڈا (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے ہمیشہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی اس بات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان نے میانی اڈا پر یوتھ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج تک مخالفین بھی ان کے گیت گاتے ہیں کچھ لوگ ان سے تعصب ضرور رکھتے ہیں۔

مگر کل کی افسوس ناک خبر پر نہ کسی نے یقین کیا اور نہ کوئی کرئے گا کیونکہ ملک اسلم اعوان نے اپنی اولاد کی پرورش بہت اچھے طریقے سے کی اور انشاء اللہ بہت جلد سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آجائے گا اس موقع پر علاقہ ونہار سے اہم شخصیات موجود تھی اور کارکنوں کے علاوہ بھی ملک تنویر اسلم اعوان کے چاہنے والے موجود تھے اور غم و غصہ بھی عوام میں تھا مگر عوام کو اس موقع پر امن رہنے کی ہدائیت کی گئی یوتھ کے دیگر عہدے داروں نے بھی شدید اجتجاج کیا۔

ضلعی صدر ملک خالد نوابی تحصیل صدر چوآسیدن شاہ ملک آصف ضلعی سیکرٹری انفارمیشن سید طلحہ فاروق نائب صدر ملک ایاز اسلم میڈیکل والے ملک عبداللہ دلیل پور ضلعی نائب صدر اور کلرکہار کے صدر ملک اشتیاق اعوان جنرل سیکرٹری ملک منصر کہوٹ نائب صدر ملک عاطف احسان ایڈیشنل سیکٹری ملک کاشف جھامرہ تحصیل صدر چکوال اعجاز مغل ملک عامرآف بشارت ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ طارق ملک عاطف احسان سیتھی ملک شوکت کہوٹ حاجی نزر ماٹن اور دیگر عہدے داروں نے بھی شدید اجتجاج کیا۔