صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کی عوام میں پزیرائی ونہار میں جلسوں نے ماحول بدل دیا

Jalsa

Jalsa

میانی اڈا (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کی عوام میں پزیرائی ونہار میں جلسوں نے ماحول بدل دیا صوبائی وزیر کے لگاتار جلسوں نے علاقہ ونہار کا سیاسی ماحول گرما دیا جھامرہ گاہی گفانوالہ اوردیگر علاقوں نے بھی ٹائم مانگ لیا۔

سینکڑوں لوگوں کی سیتھی گروپ میں شرکت علاقہ ونہار کے گاوں رنسیال سے گزشتہ 40 سال سے وابستہ صوبیدار ملک نیاز حسین اور ملک علمدارشبیر نے بھی پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہ کر سیتھی گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا سدیال برادری جو کہ عرصہ دراز سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھی صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کی علاقہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سے ملا قات کئے بغیر ان کے ساتھ شامل ہونے کی ایک انوکھی روائت پیدا کر دی۔

اس بات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک اشتیاق اعوان نے کیا اور بتایا کہ ملک علمدار اور ان کی نوجوان قیادت نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب جینا مرنا سیتھی کے ساتھ ہی ہو گا اور بہت جلد سدیال برادری ملک تنویر اسلم سے ملاقات کر کے اس بات کا ثبوت دیں گی۔

سدیال برادری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار ملک نیاز حسین ملک علمدارشبیر ملک طاہر حسین حاجی غلام شبیر ملک ناصر عباس فضل حسین صبح صادق ملک اشفاق ملک شفقت الطاف حسین ملک علی رضا صابر حسین اور دیگر نوجوانوں نے بھی صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سے ملاقات کے بنا ہی اپنی وفاداریاں سیتھی ہاوس کے ساتھ نبھانے کا انوکھا اعلان کر کے ثابت کر دیا کہ پی پی 21 میں بلا شبہ ان جیسا لیڈر کوئی نہیںاور یہ ہی عقیدت ہے کہ ان کے مخالف بھی ان کا نام سن کر مسکرا پڑہتے ہیں۔

ملک اشتیاق اعوان
03325908962