صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد میں سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید مدد علی شاہ، سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال محمد اجمل اور اعجاز احمد شامل تھے۔

شوٹنگ بال کے وفد نے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،ملاقات میں شوٹنگ بال کے وفد کو وزیر کھیل نے یقین دلایا کے سندھ حکومت اورمحکمہ کھیل شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے تمام اضلاع میں شوٹنگ بال کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے صوبائی وزیر کھیل نے کہاکہ یہ امر قابل مسرت ہے کہ سندھ کے ساتھ پاکستان کے دیگر صوبوں میں شوٹنگ بال کھیل فروغ پارہا ہے۔

انہوںنے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو شوٹنگ بال میگا ایونٹ کے انعقاد کی ہدایت کرت ہوئے کہاکہ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے شوٹنگ بال ٹیموں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر