پنجاب: بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے خلاف دائر اعتراضات کی سماعت کا آج آخری دن

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے خلاف دائر اعتراضات کی سماعت کا آج آخری دن ہے۔

پہلے مرحلے کے لیے لاہور میں مقرر کیے گئے 43 رینٹرننگ افسران کے پاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ منگل 22 ستمبر رکھی گئی تھی جبکہ اعتراضات کی سماعت کا مرحلہ جاری ہے جس کا آج آخری دن ہے۔

یکم اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے 30اکتوبر دو ہزار پندرہ کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی لسٹ 2 اکتوبر کو شائع کر دی جائے گی۔