سندھ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں، اپوزیشن کا مطالبہ

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

کراچی (جیوڈیسک) ذوالفقار مرزا اور سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے نتائج کو کالعدم قرار دینے اور نئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں ارباب غلام رحیم کی قیام گاہ پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے دعویٰ کیا کہ ان کا گروپ ضلع کونسل بدین کی 68 میں سے 34 نشستیں حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس ہار کے باوجود آصف زرداری کی انا ختم نہیں ہو رہی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے بینک کے چیک میڈیا کو دکھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تھر میں پیپلز پارٹی نے پیسوں سے ووٹ خریدے۔