پی ایس ایل، دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ آج ہوگی

PSL

PSL

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ آج دبئی میں ہوگی ، تقریب میں سٹار کرکٹرز کے علاوہ فرنچائزز کے مالکان اور پی ایس ایل چئیرمین نجم سیٹھی شرکت کریں گے۔

پی ایس ایل ٹو دھوم مچانے کو ہے تیار ، ڈرافٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل ، دبئی سپورٹس سٹی میں شام پانچ بجے تقریب سجے گی ۔ پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن میں کئی نئے سٹارز بھی جگمگائیں گے ۔ ڈرافٹ لسٹ میں چار سو چودہ کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کرکٹرز میں مصباح الحق ، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نمایاں ہیں۔

برینڈن میکولم ، شین واٹسن ، کرس گیل ، شکیب الحسن اور کیون پیٹرسن بھی پلاٹینیم کیٹیگری کا حصہ ہیں ۔ ڈائمنڈ کیٹگری کے 33 کھلاڑیوں میں محمد عامر ، یاسر شاہ ، محمد عامر ، بریڈ ہیڈن ، تلکرتنے دلشان اور جیسن ہولڈر شامل ہیں ۔ اظہر علی ، اسد شفیق بابر اعظم اور سلمان بٹ سمیت چوہتر کرکٹرز گولڈ کیٹیگری میں فروخت ہونگے ۔ سلور کیٹیگری میں 255 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 24 کرکٹرز خریدار کے منتظر ہونگے۔