پی ایس ایل فائنل، غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے : برطانوی میڈیا

Commentator

Commentator

لندن (جیوڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے ، گرینڈ فائنل کے لیے براڈکاسٹر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں کمنٹری کرنے والے غیر ملکی کمنٹیٹرز فائنل کے لیے لاہور نہیں آئیں گے ۔ چار غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز پی ایس ایل میں کمنٹری کر رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ای این بشپ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی کمنٹری کے لیے جزائر غرب الہند جا رہے ہیں۔

بقیہ تینوں غیرملکی کمنٹیٹرز فائنل کے لیے لاہور نہیں آئیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کو دکھانے والے براڈ کاسٹر کی تبدیلی ہونے والی ہے اور لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیئے جاسکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر نے غیر ملکی کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر کرسکتا ہے۔