پی ایس ایل فائنل، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل ہوں گی

Islamabad United and Quetta Gladiators

Islamabad United and Quetta Gladiators

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈٰ ی ایٹرز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مصباح الیون کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچوں میں میدان مارا جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 مقابلے اپنے نام کئے اور صرف دو میچز میں شکست سے دو چار ہوئی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں۔ جس میں سرفراز الیون نے کلین سوئپ کیا۔