پی ایس ایل فائنل کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیر اعظم کا حکم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹکٹ نہیں ملا تو بھی غم نہیں، وزیر اعظم نے حکم دے دیا، ملک بھر میں میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ میچ کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈ شیدنگ نہ کی جائے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق اتوار کو پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔

شام پانچ بجے سے میچ کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔