پی ایس ایل کی بدولت انٹر نیشنل میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائونگا: عمر اکمل

Umar Akmal

Umar Akmal

شارجہ (جیوڈیسک) لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے سے انہیں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔

پی ایس ایل ایک اچھا قدم ہے اور امید ہے کہ اس سے ہمیں بین الاقوامی کرکٹ میں بھی مدد ملے گی۔

میں اس وجہ سے بالکل افسردہ نہیں‘ اگر میں سنچری سکور کر جاتا تو یہ پی ایس ایل کی پہلی سنچری ہوتی اور میرا نام صف اول میں شمار ہوتا۔