پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

Quetta Gladiators and Lahore Qalandar

Quetta Gladiators and Lahore Qalandar

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ کوئٹہ کے لیوک رائٹ حریف ٹیم کیلئے خطرے کی علامت ہوں گے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم جیت کی بھوک مٹانے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ پہلے دو مقابلوں میں اظہر الیون کے قدم نہ جم سکے۔ خطرے کا نشان کرس گیل مسلسل دو بار فیل ہو گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو لاہور قلندرز تاحال کوئی فتح نہ سمیٹنے کی وجہ سے آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔