پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، وزیراعظم کی پی سی بی کو مبارکباد

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا ، پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آیا اور کرکٹ کے شوقین افراد کو بھرپور کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے کامیاب انتظامات اور انعقاد پر پی سی بی کو مبارک باد دیتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے آیا اور دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارک باد دی اور کہا کہ کھیل میں کسی کی شکست نہیں ہوتی ، سب ہی فاتح ہوتے ہیں۔