پی ایس ایل ٹیموں کی قیادت پاکستانی ہی کریں تو اچھا ہو گا: مصباح

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز ہوتی تو نیا ٹیلنٹ سامنے آتا۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا سب کو انتظار تھا، انھوں نے پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی قیادت پاکستانیوں کے پاس ہونے کی حمایت بھی کی۔

انھوں نے ناراضگی کے سوال پر بات نہ کرنے کا جواب دیا۔ مصباح کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لئے خود کو تیار کر رہا ہوں، کپتانی کے لئے فٹ رہنے کی کوشش کرونگا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کو نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی مفید قرار دیا۔