پی ایس ایل تھری کیلئے فرنچائز نے روشن ستارے خرید لئے

PSL

PSL

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجا۔ تقریب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سمیت تمام چھ ٹیموں کے مالکان، نامور کرکٹرز اور شوبز سٹارز نے شرکت کی۔ فرنچائز نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیے۔ ملتان سلطانز نے پلاٹینم کٹیگری میں عمران طاہر اور لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لین کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومنی کو منتخب کیا۔

کراچی کِنگز نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے مِچل جانسن کو ڈائمنڈ کٹیگری میں پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے والے کارلوس بریتھویٹ کو ٹیم میں شامل کیا۔ ملتان سلطانز نے گولڈ کٹیگری میں احمد شہزاد کا انتخاب کیا۔ ہونہار آل راؤنڈر فہیم اشرف لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔

ٹیسٹ فاسٹ بولر راحت علی گلیڈی ایٹرز اور ڈوائن براوو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی رونقیں بڑھائیں گے۔ پہلی بار لیگ کا حصہ بننے والی فرنچائز ملتان سلطان نے شعیب ملک سے بطور کپتان امیدیں باندھ لیں۔ ابتدائی دو ایڈیشنز میں یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چوکے اور چھکے لگائیں گے۔