پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع

PSL

PSL

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کےلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، میگا ایونٹ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سنگل میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔

دبئی میں اس سے بہتر کیٹیگریز میں انٹرنیشنل سنگل ٹکٹ 40، پریمیئم ایسٹ اور ویسٹ 80، پلاٹینم 200 درہم میں دستیاب ہوگا، ڈبلز کے نرخ بالترتیب 50، 100 اور 250 رکھے گئے ہیں۔

شارجہ میں سنگل میچ کےلئے ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ویسٹ 70، گرینڈ 120، ممبرز انکلوژر کی 150 میں حاصل کی جا سکے گی جبکہ ڈبلز کی قیمت بالترتیب، 50، 80، 150 اور 200 درہم رکھی گئی ہے۔

فائنل میچ کی عام ٹکٹ 30 درہم میں دستیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 4 سے 23 فروری تک دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔