پی ایس او کمپیوٹر سینٹر اور ورچل یونیورسٹی کی گذشتہ 15 دن سے بجلی بحال نا ہوسکی

بدین (عمران عباس) پی ایس او کمپیوٹر سینٹر اور ورچل یونیورسٹی کی گذشتہ 15 دن سے بجلی بحال نا ہوسکی۔ وی یو اور پی ایس او کمپیوٹر سینٹر کی افسران کو طالبات کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ، 15دن قبل تیز ہوائیں لگنے کے باعث بدین شہر میں قائم بلڈنگ پی ایس اور اور ورچل یونیورسٹی کی مشترکہ بلڈنگ کا ٹرانسفارمر گر جانے کے باعث بجلی منقطہ ہوگئی تھی واپڈا والوں کی جھوٹے دلاسوں کے باعث 15 دن گذرگئے گذشتہ روز دونوں سینٹرز کے طالبات نے اپنے اساتذہ کے ساتھ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

مظاہریں کا کہنا تھا کہ واپڈا والے نئے کھنبے لگانے کے لیئے رشوت طلب کررہے ہم نے ان سے کہا ہے کہ ہمارے ادارے اس کے بل مانگتے ہیں اگر آب بل دیں تو ہم آپ کو پیسے دینے کے لیئے تیار ہیں لیکن یہ اس کے لیئے بھی منع کر رہے ہیں انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ سینٹر کی بجلی بحال کرکے بچوں کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچایا جائے۔۔۔

Badin News

Badin News