پی ایس پی رہنماؤں کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

PSP Leaders and Rangers Meeting

PSP Leaders and Rangers Meeting

کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔

پی ایس پی کے رہنماء انیس قائم خانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سندھ کے مسائل، لاپتہ افراد اور ملک دشمن ایجنٹوں کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت شہر میں امن کے لئے مثبت رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

پاک سرزمین پارٹی را کے مقاصد کو ناکام بنائے گی۔ ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے پاک سرزمین پارٹی کے سیاست میں عدم تشدد کے فیصلے کو سراہا۔