پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 261 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 261 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 595 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے پہلے سیشن کے بیشتر دورانیے میں انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ تاہم 44 ہزار 28 پوائنٹس کی دن کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان آیا اور دوسرے کاروباری سیشن میں انڈیکس 43 ہزار 551 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آیا۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 12 کروڑ روپے رہی۔

کُل 359 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 92 کی قدر میں اضافہ، 242 کی قدر میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سیمنٹ کا شعبہ 3 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہا۔