مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گر گئی، رفیع رحمت سہوترا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

PTI

PTI

لاہور: مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گر گئی، رفیع رحمت سہوترا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، یونین کونسل 246یوحنا آباد کے چئیرمین اور سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور آصف سہیل کھوکھر اور چوہدری منشاء سندھو نائب صدر سنٹرل پنجاب نے گزشتہ روزیوحنا آباد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔جس میں مسلم لیگ (ن) یوحنا آباد کے صدر رفیع رحمت سہوترا نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پرآصف سہیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے عوام کا پیسہ لوٹنے والے شریف چور بہت جلد جیل میں ہونگے۔ چوہدری منشا ء سندھو نے کہا کہ عوام پر شریفوں کی اصلیت عیاں ہو چکی۔ لوگ جوق در جوق تحریکِ انصاف کا حصہ بن رہے ہیں۔تقریب میں حاجی یوسف میو، وائس چیئر مین یوسی یوحنا آبادمیاں علی مرتضیٰ، صدر یوحناآباد طارق غوری، وارث بھٹی، سلیم گل،وزیر بٹ، یوسف بنجمن، قمر خان کاکڑ، صوبہ کھوکھر،فاروق بشیر،کونسلر سنی قاسم، شوکت مندر اوردیگر معززین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔