پی ٹی آئی کے انتظامیہ سے مذاکرات، جلسے کیلئے 5 داخلی راستے مختص

Lahore Mall Road

Lahore Mall Road

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک دور مکمل ہو گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال، مہر واجد عظیم، جاسم شریف اور اعجاز ڈیال مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے وی وی آئی پیز چڑیا گھر کی سائیڈ سے آئیں گے اور وی آئی پیز کی گاڑیوں کی چڑیا گھرمیں پار کنگ ہو گی۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے پانچ راستے ہوں گے جن میں لارنس روڑ، ٹمپل روڑ، ہال روڑ، مال روڑ اور کوئینز روڑ مختص کئے گئے ہیں۔

خواتین سی سی پی او آفس کی طرف سے جلسہ گاہ میں آئیں گی اور انکے لئے مختص حصہ شاہ دین بلڈنگ کے قریب بنے گا۔ انتظامیہ جلسے کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ پی ٹی آئی کے رضاکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جلسے کے لئے مکمل نقشہ بھی بنا لیا گیا ہے۔