پی ٹی آئی کے ایم ی اے پی پی سات محمد صدیق خان کی ناگہانی وفات کا دکھ ہے

BASIM BUT TAXILA

BASIM BUT TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما باسم بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم ی اے پی پی سات محمد صدیق خان کی ناگہانی وفات کا دکھ ہے،حلقہ کی سیاست میں انکا کردار کلیدی اہمیت کا حامل تھا،صدیق خان انسان دوست اور عوام کا دکھ درد رکھنے والے مشفق انسان تھے،واہ کینٹ ٹیکسلا کے سیاسی حلقوں میں منفرد پہچان رکھتے تھے۔

سیاسی مخالفین بھی انکی سیاسی بصیرت اور جوڑ توڑ کی سیاست کے قائل تھے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،باسم بٹ نے مزید کہا کہ صدیق خان غریب پرور ،مظلوموں کے ساتھی اور اس حلقہ کی شان تھے،ان کی اچانک وفات نے حلقہ کی عوام کو سوگوار کردیاہے،ایسے سپوت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، صدیق خان مرحوم ہ صرف مضبوط اعصاب کے مالک تھے بلکہ انکی حلقہ کی سیاست پر اتنی گرفت تھی کہ کہ خواہ بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل االیکشن یا پھر کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن موصوف نے ہمیشہ اپنے دھڑے کی برتری کو برقرار رکھا، صدیق خان صلح جو اور مظلوموں کا درد رکھنے والے اعتدال پسند سیاست دان تھے،اپنی قابلیت اور بے پنا ہ زہانت کی بنا پر حلقہ کی سیاست میں نمائیاں مقام حاصل کیا۔

صدیق خان نے یو سی چیئرمین سے لیکر ممبر ضلع کونسل ، تحصیل ناظم اور پھر ایم پی اے تک کا سیاسی سفر عمدہ طریقہ سے طے کیا اور کوئی ایسا لیکشن نہیں جو صدیق خان نے اپنی زندگی میں لڑا ہوا اور شکست کا سامنا کیا ہو انھوں نے اپنے ادوار میں تمام الیکشن میں کامبابی حاصل کی ،باسم بٹ نے انکی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے بڑے بھائی ایم این اے غلام سرور خان ، سابق ایم پی اے شفیق خان ، صدیق خان مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کی ہے باسم بٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔